.کورونا.. ملک بھر میں ریکارڈ 136 افراد جاں بحق ،اموات 2975ہو گئ

کورونا، ملک بھر میں ریکارڈ 136 افراد جاں بحق ،اموات 2975ہو گئیں

  مزید 5 ہزار 839 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 760 ہو گئی

58 ہزار 437 مریض صحت یاب،2841مریضوں کی حالت تشویشناک،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28117ٹیسٹ کئے گئے

پنجاب 58239،سندھ 57868،خیبرپختونخوا19107،بلوچستان 8437،اسلام آباد 9242،آزاد کشمیر 703کیسز رپورٹ ہوئے

اسلام آباد(صبا ح نیوز)  ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب ریکارڈ 136 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعی تعداد  2 ہزار 975 ہو گئی جبکہ  مزید 5 ہزار 839 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 760 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب ریکارڈ 136 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعی تعداد  2 ہزار 975 ہو گئی جبکہ  مزید 5 ہزار 839 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 760 ہو گئی ، ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 58 ہزار 437 مریض صحت یاب ہو گئے،2841مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28117ٹیسٹ کئے گئے  ۔  پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 58 ہزار 239 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 57 ہزار 868، خیبرپختونخوا میں 19 ہزار 107، بلوچستان میں 8 ہزار 437، اسلام آباد میں 9 ہزار 242، آزادکشمیر میں 703 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 164  کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 149 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 886، خیبر پختونخوا میں 731، اسلام آباد میں 90، گلگت بلتستان میں 17، بلوچستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 117 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 50 ہزار 782 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گی۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔mk/ah

#/S

Editor

Next Post

پیٹرولیم مصنوعات  قلت  کیس ،عدالت کا چیئر پرسن اوگرا عدم پیشی پر اظہار برہمی

بدھ جون 17 , 2020
لاہور (صباح نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے خلاف دائر درخواست  پر سماعت میں چیئرمین اوگرا عظمیٰ عادل خان کی عدم پیشی پر  برہمی کا اظہار  کیا  اور حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم  خان  نے پیٹرولیم […]