کورونا ‘ملک بھر میں مزید 102 جاں بحق، 4004نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید102افراد دم توڑ گئے جبکہ اموات کی تعداد 15026ہو گئی ،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4004نئے کیسز رپورٹ ہوئے،متاثرین کی تعداد700188ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مہلک وبا کورونا کے وار تیز ہو گئے ملک بھر میں مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 26 ہوگئی۔گذشتہ 24گھنٹوں میں 4004نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 188 ہوگئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 37 ہزار 594، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 238، خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 862، بلوچستان میں 19 ہزار 942، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 64، اسلام آباد میں 62 ہزار 775 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 713 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 5 لاکھ 35 ہزار 61 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 699 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 20 ہزار 789 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 769 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 6 ہزار 731، سندھ میں 4 ہزار 516، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 496، اسلام آباد میں 588، بلوچستان میں 212، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 380 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔