کورونا نے دنیا کے جھوٹ بے نقاب کردیئے، انتونیوگوتریس

نیویارک (صباح نیوز)

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کورونا کی وبا نے معاشرے کی کمزوریاں سب کے سامنے اجاگر اور دنیا کے جھوٹ بے نقاب کردیئے،کورونا نے اس فریب سے پردہ ہٹادیا کہ موجودہ دنیا نسل پرستی کے بعد والی دنیا ہے۔ا نہوں  نے سالانہ نیلسن منڈیلا لیکچر میں کہا کہ امیر ملک ٹیسٹنگ، علاج کی سہولتیں اور دوائیں اپنے لیے مخصوص کر رہے ہیں، ترقی یافتہ اور امیر ملک کثیر سرمایہ کاری صرف اپنے تحفظ کیلئے کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امیر ملک موجودہ خطرناک صورتِحال میں کمزور ملکوں کی مدد میں ناکام ہوگئے اور کورونا نے یہ جھوٹ بے نقاب کردیا کہ آزاد معیشت سب کیلئے صحت کی ضامن ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کورونا نے اس فریب سے پردہ ہٹادیا کہ موجودہ دنیا نسل پرستی کے بعد والی دنیا ہے، کورونا نے یہ جھوٹ بھی بے نقاب کیا کہ ساری دنیا کے انسان ایک کشتی کے سوار ہیں۔

Editor

Next Post

کورونا وائرس ،  ملک بھر میں مزید 46افراد جاں بحق ،اموات 5568ہو گئیں

اتوار جولائی 19 , 2020
  اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھر  میں کورونا وائرس سے مزید 46افراد جاں بحق ہو گئے ، اموات کی مجموعی تعداد5568 ہو گئی ،مزید 1579نئے کیسز رپورٹ ہونے سے 2 لاکھ 63 ہزار 496 افراد متاثر ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر  […]