کورونا نے مزید 32 افراد کی زندگی چھین لی، 24 گھنٹے کے دوران 1541 نئے مریض

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کورونا وائرس سے 32 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 804 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 482 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 541 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار 222، سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 408، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 728، بلوچستان میں 19 ہزار 35، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956، اسلام آباد میں 44 ہزار 32 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 101 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 88 لاکھ 73 ہزار 741 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 849 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 42 ہزار 393 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 558 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 804 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 323، سندھ میں 4 ہزار 322، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 65، اسلام آباد میں 496، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 296 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.