کورونا نے مزید 75 افراد کی جان لے لی، وائرس سے 2 لاکھ 43 ہزار 599 متاثر

لاہور:  پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 599 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 75 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 58 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 15 لاکھ 14 ہزار 858 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 255 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 49 ہزار 92 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 375 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 58 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 972، سندھ میں ایک ہزار 677، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 63، اسلام آباد میں 146، بلوچستان میں 125، گلگت بلتستان میں 34 اور آزاد کشمیر میں 41 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Editor

Next Post

وزرا، مشیر اور بیورو کریسی کام کرے ورنہ گھر جائے: وزیراعظم عمران خان

جمعہ جولائی 10 , 2020
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے وفاقی و زراء کو آخری وارننگ دے دی۔ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، کارکردگی دکھانا ہوگی، ناکامی پر حکومتی عہدیداروں کو گھر کی راہ لینا ہوگی۔  وزیراعظم عمران خان نے وزراء، مشیران اور معاونین […]
PM IMRAN KHAN