کورونا نے 24 گھنٹوں میں 25 افراد کی جان لے لی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 804 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 افراد کورونا کے باعث جان بحق  سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 436 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 43 ہزار 189 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 804 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 18 ہزار 417 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 25 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 968 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 542 ، پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار 577، خیبرپختونخوا 40 ہزار 379 ، اسلام آباد میں 21 ہزار 557، بلوچستان میں 16 ہزار 055 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 703 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 358 تعداد ہوگئی۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Editor

Next Post

  کشمیر میں جھڑپ  افسر سمیت4  بھارتی فوجی ہلاک دو مجاہد شہید

اتوار نومبر 8 , 2020
کشمیر میں جھڑپ  افسر سمیت4  بھارتی فوجی ہلاک دو مجاہد شہید پولیس چوکی بس اسٹینڈ اننت ناگ پر دستی بم سے حملہ، کوئی نقصان نہیں ہوا بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں کے  دو گاں کا محاصرہ ، تلاشی مہم شروع سری نگر(ویب ڈیسک ) ضلع کپواڑہ کے مژ ھل سیکٹر […]