کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں2083257ہوگئیں

کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں2083257ہوگئیں

کیسز 9کروڑ 73 لاکھ سے متجاوز،6 کروڑ 98 لاکھ 48 ہزار مریض شفا یاب

نیویارک ،نئی دہلی ،ماسکو ، انقرہ(ویب  نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیابھر میں ہلاکتیں2083257ہوگئیں ، کیسز9کروڑ73لاکھ6ہزارتک پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں415894ہو گئیں ، کیسز2کروڑ49لاکھ98ہزارہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں152906ہو گئیں ،کیسز1کروڑ61لاکھ سے زائد ہو گئے ۔روس میں 67220افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد36لاکھ33ہزار ہو گئی ۔برازیل میں 86039افراد موت کی آغوش میں چلے گئے کیسز2لاکھ12ہزار891ہو گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں93000ہوگئیں، کیسز35لاکھ5ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں اموات71652ہو گئیں ،کیسز29لاکھ65ہزار سے تجاوز کر گئے ۔ترکی میںجاں بحق افراد کی تعداد24487ہو گئی ،متاثرین 24لاکھ6ہزار216تک پہنچ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں83681ہو گئیں ،کیسز24لاکھ14ہزار166ہو گئے۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 98 لاکھ 48 ہزار سے زائد مریض شفا یاب ہوچکے اور 2 کروڑ 53 لاکھ 74 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔

Editor

Next Post

کورونا 'پاکستان بھر میں مزید54افراد جاں بحق ،2363نئے کیسز رپورٹ

جمعرات جنوری 21 , 2021
کورونا ‘ملک بھر میں مزید54افراد جاں بحق ،2363نئے کیسز رپورٹ اموات 11157تک پہنچ گئیں، مریضوں کی کل تعداد پانچ لاکھ 27ہزار146تک پہنچ گئی چار لاکھ 80ہزار696مریض مکمل طور پر صحت یاب،2324مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اسلام آباد (ویب  نیوز)مہلک وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 54مریض انتقال کر […]