کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں2886069ہو گئیں

نیویارک،برازیلیا،نئی دہلی ،انقرہ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2886069ہو گئیں،کیسز13کروڑ30لاکھ26ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں ہلاکتیں570260ہو گئیں ،کیسز3کروڑ15لاکھ60ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں337364ہو گئیں،کیسز1کروڑ31لاکھ6ہزار سے زائد ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاںہلاکتیں166208ہو گئیں ،کیسز1کروڑ27لاکھ99ہزار سے تجاوز کر گئے ۔فرانس میں 97273افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد48لاکھ41ہزار تک پہنچ گئی۔روس میں101106افراد جان کی بازی ہارچکے اور کیسز 45لاکھ97ہزار تک پہنچ گئے ۔ برطانیہ میں ہلاکتیں126882ہو گئیں ،کیسز43لاکھ64ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میںاموات 111747ہو گئیں ،کیسز36لاھ86ہزار سے بڑھ گئے ۔ترکی میںکورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد32667ہو گئیں ،کیسز35لاکھ79ہزار سے تجاوز کر گئے ۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 72 لاکھ سے زائد اور 2 کروڑ 28 لاکھ 73  ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔