کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید36افراد جاں بحق

اموات 7561ہو گئیں،2738 نئے کیسز رپورٹ،مصدقہ کیسز368665ہوگئے

اسلا م آباد (ویب ڈیسک)

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس  کے مزید 36 مریض انتقال کر گئے جس کے ملک میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد7561ہو گئی ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) کی جانب سئے جمعہ کے روز کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق   ملک میں کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 27ہزار542تک پہنچ گئی ۔اس وقت ملک میںکوروناوائرس کے 1517مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جو گذشتہ چار ماہ کے دوران ایک روز میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ اب تک صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ 12 ہزار 893 کیسز رپورٹ ہو چکے ، صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 59 ہزار 752،صوبہ خیبر پختونخوا میں43 ہزار 259،صوبہ  بلوچستان میں 16 ہزار 642، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 494، اسلام آباد میں 25 ہزار 719 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 806  کوروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور یہ تعداد33,562تک پہنچ گئی ۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1 فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 88.8 فیصد تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے868مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور کوکروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔جبکہ کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیاجبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس وقت وفاقی دارالحکومت کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے تیسرے نمبر پرہے ۔اس وقت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 4231تک پہنچ گئی ۔ صوبہ سندھ میں کو روناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12656،صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 12192 ،صوبہ خیبر پختونخوامیں 2393،صوبہ بلوچستان میں 523،آزاد جموں و کشمیر میں1410جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد157رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 50 لاکھ 98 ہزار 291 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 909 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 517 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں اب تک کوروناوائرس کے 2 ہزار 811 مریض انتقال کر چکے ہیں، سندھ میں 2 ہزار 780، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 319، اسلام آباد میں 266، بلوچستان میں 158، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 134 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔این  سی او سی کے مطابق  پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی  سے عمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

Editor

Next Post

‘کشمیری بچے دنیا کی سب سے بڑی جیل میں مقیم، فوری توجہ کے مستحق ہیں’

جمعہ نومبر 20 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے مقبوضہ کشمیر کو جیل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں موجود لاکھوں کشمیری بچے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے کہا […]