کورونا وائرس ،پاکستان  بھر میں  مزید 4افراد جاں بحق، اموات 6235 ہوگئی

کورونا وائرس ،پاکستان  بھر میں  مزید 4افراد جاں بحق، اموات 6235 ہوگئی

مزید 591 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 292765ہو گئی،275836افراد صحتیاب ،696افراد کی حالت تشویشناک

سندھ 127965،پنجاب 96178،خیبرپختونخوا35750،بلوچستان12507،اسلام آباد میں 15493کیسز ہو گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک بھر میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد  6235 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں صرف 4 اموات ہوئیں اور جاں بحق ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 6235ہو گئی ، مزید591 نئے کیسز سامنے آ گئے ،متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 765 تک پہنچ گئی،وبا سے متاثر 2 لاکھ 75 ہزار 836 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،696افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔  صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 27ہزار 965کیسز کیساتھ سر فہرست ہے، پنجاب 96 ہزار 178 اور خیبرپختونخوا میں 35 ہزار 750 کیسز ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد 15 ہزار 493 اور بلوچستان میں 12 ہزار 507 کیسز ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 694 رہ گئی، اب تک 2 لاکھ 75 ہزار 836 متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں۔گذشتہ 24گھنٹوں میں 24956 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 2439858 ہو گئی ۔

#/S

Editor

Next Post

کراچی میں بارش کے بعد بیشتر علاقوں کی حالت ابتر ، پانی گھروں میں داخل

اتوار اگست 23 , 2020
کراچی میں بارش کے بعد بیشتر علاقوں کی حالت ابتر ، پانی گھروں میں داخل گجر نالے میں ڈوبنے والے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، شادمان ٹائون بارش کے بعد دلدل کا منظر پیش کررہا سرجانی ٹائون، یوسف گوٹھ سمیت کئی علاقوں سے پانی نہ نکالا جا سکا،کیچڑ […]