کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید53افراد جاں بحق ،2272نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید53افراد جاں بحق

اموات 10311 تک پہنچ گئیں،2272نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملک بھرمیں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید53مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوںکی کل تعداد10311 تک پہنچ گئی، کوروناوائرس کے 2272نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کو روناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار لاکھ86ہزار634 تک پہنچ گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کی جانب سے اتوارکے روز ملک میںکوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک میں کوروناوائرس کے  چار لاکھ40ہزار660 مریض مکمل طور صحت یاب ہو چکے  ۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے1784 مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے، اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد35663تک پہنچ گئی ۔ این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کو روناوائرس کل رپورٹ ہونے والے کیسز، شفایاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسزکے اعتبارسے پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پرہے۔ کوروناوائرسے سے ہونے والی اموات کے اعتبارسے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پرہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے۔ اس وقت میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 90.6فیصد ہے۔ این سی اوسی کے مطابق  پنجاب اب تک کوروناوائرس کے 4 ہزار 109 مریض انتقال کر چکے ہیں، جبکہ سندھ میں 3 ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 672، اسلام آباد میں 424، گلگت بلتستان میں 101،صوبہ بلوچستان میں 185 اور آزاد جموں و کشمیر میں 226 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزکی تعداد 38 ہزار 146تک پہنچ چکی ہے، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 255، سندھ میں 2 لاکھ 17 ہزار 636، پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار 188، بلوچستان میں 18 ہزار 218، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 325 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 866 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔این سی اوسی کے مطابق اب تک ملک میں کوروناوائرس کے کل 68لاکھ19ہزار699ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے44392ٹیسٹ کئے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.