کورونا وائرس: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد( ویب ڈیسک)

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں پھر تیزی، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، این سی او سی حکام تازہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ تعلیمی اداروں کی بندش، ایس او پیز سمیت اہم معاملات پر غور ہوگا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 849 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 260 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 894، سندھ میں ایک لاکھ 46 ہزار 774، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 749، بلوچستان میں 15 ہزار 977، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 293، اسلام آباد میں 20 ہزار 243 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 330 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 45 لاکھ 14 ہزار 827 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 ہزار 984 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 15 ہزار 446 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 728 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 849 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 372، سندھ میں 2 ہزار 633، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 280، اسلام آباد میں 222، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 98 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

 

Editor

Next Post

کورونا کی دوسری لہر: وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق، 1167 نئے کیسز رپورٹ

منگل نومبر 3 , 2020
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 849 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 260 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ […]
Coroona in pakistan