کورونا وائرس ‘ پاکسستان میں مزید21 افراد جاں بحق،1708نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس ‘ ملک بھر میں مزید21 افراد جاں بحق،1708نئے کیسز رپورٹ

مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی ، 3لاکھ48ہزار184متاثر ہوئے ہیں

ملک میں کورونا کے3لاکھ20ہزار65 افراد صحتیاب ہوگئے اور21 ہزار98 زیر علاج ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک )عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں مزید21 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد  مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک ہزار708نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 3لاکھ48ہزار184ہے۔ ملک  میںکورونا کے3 لاکھ20ہزار65 افراد صحتیاب ہوگئے اور21 ہزار98 زیر علاج ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 51ہزار352اور پنجاب میں ایک لاکھ7 ہزار831ہے۔ خیبرپختونخوا41ہزار69، اسلام آباد22ہزار 432، بلوچستان16ہزار195، آزاد کشمیر4ہزار911اورگلگت میں4ہزار394کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار429 اور سندھ میں 2ہزار 690اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار294، اسلام آباد247، بلوچستان154، گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں114ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچا کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج  شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

#/S

Editor

Next Post

پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا پلان

بدھ نومبر 11 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا پلان بنا لیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے اخراجات کی منظوری دے گی۔ دستاویز کے مطابق پی آئی اے ملازمین کو گھر بھیجنے کے لئے والنٹری سیپریشن سکیم تیار کی گئی […]