کورونا وائرس  کے باعث مزید 5افراد جاں بحق ،اموات 6370تک پہنچ گئی

 548نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 371ہوگئی،535مریضوں کی حالت تشویشناک

پنجاب 97533،سندھ 131404،خیبرپختونخوا36823،بلوچستان 13282،گلگت بلتستان 3131،اسلام آباد میں15832کیسز ہو گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں مہلک وباکورونا وائرس سے مزید 5افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار 370ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 371ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 548نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97ہزار 533، سندھ میں ایک لاکھ 31ہزار 404، خیبر پختونخوا میں 36ہزار 823، بلوچستان میں 13ہزار 282،گلگت بلتستان میں 3ہزار 131، اسلام آباد میں 15ہزار 832جبکہ آزاد کشمیر میں 2ہزار 366کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 28لاکھ 79ہزار 655افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 29ہزار 534نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2لاکھ 88ہزار 206مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 535مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6ہزار 370ہوگئی۔ پنجاب میں 2ہزار 214، سندھ میں 2ہزار 439، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 73اور آزاد کشمیر میں 65مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Editor

Next Post

لاہور 'موٹروے زیادتی کیس،ملزمان کی تلاش جاری

جمعہ ستمبر 11 , 2020
پولیس کی20ٹیمیں تفتیش میں مصروف،جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کر دی گئی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد بھی لی جا رہی ہے، متاثرہ خاتون کے بیان پر ملزمان کے خاکے بنوا لیے گئے لاہور (ویب ڈیسک) موٹروے پر ہونے والے زیادتی کے کیس میں ملزمان کی تلاش جاری […]