کورونا ‘ پاکستان  میں مزید 63افراد   جاں بحق ،1220نئے کیسزرپورٹ

کورونا ‘ملک بھر میں مزید63افراڈ  جاں بحق ،1220نئے کیسزرپورٹ

اموات  11746تک پہنچ گئیں،1881مریضوں کی  حالت تشویشناک ہے،این سی اوسی

اسلام آباد (ویب  نیوز) مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث پاکستان  بھر میں مزید 63مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد11746تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1220نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ47ہزار648تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے منگل کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک میں کورونا5 لاکھ2 ہزار537 مریض مکمل طور پر شفا یاب ہو چکے جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد33365تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1881 تک پہنچ گئی ۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.8فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1285مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2970تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد18740،صوبہ پنجاب9775،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1342،صوبہ بلوچستان137،آزاد جموں وکشمیر382جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد19رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے2 لاکھ24ہزار983 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ43ہزار652،خیبر پختونخوا62537،اسلام آباد39676،بلوچستان18497،آزاد جموں وکشمیر8404جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4788تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د41493تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں67419، سندھ میں2 لاکھ 47ہزار727، پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار220، بلوچستان میں18830، آزاد جموں و کشمیر میں9050اور گلگت بلتستان میں4909 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں4793افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4004، خیبر پختونخوا میں1912، اسلام آباد میں475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد جموں و کشمیر میں264فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 80لاکھ 5ہزار794ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے38813نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.