کورونا پاکستان میں مزید38افراد چل بسے ،1329نئے کیسزرپورٹ

کورونا ملک میں مزید38افراد چل بسے ،1329نئے کیسزرپورٹ
اموات کی تعداد12601تک پہنچ گئی ،1616 کی  حالت  تشویشناک ہے،این سی اوسی

اسلام آباد (ویب  نیوز)مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید38 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12601تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1329نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ71ہزار174تک پہنچ گئی  ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ 34 ہزار107 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد24466تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1616 تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 93.5فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے905مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2169تک پہنچ گئی ۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12754،صوبہ پنجاب7246،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1635،صوبہ بلوچستان83،آزاد جموں وکشمیر551جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد28رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ 38ہزار792 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ54ہزار895،خیبر پختونخوا66685،اسلام آباد41279، بلوچستان18697،آزاد جموں وکشمیر8938جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4821تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د43402تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں70886، سندھ میں 2لاکھ55ہزار834، پنجاب میں 1لاکھ 67ہزار345، بلوچستان میں18979، آزاد جموں و کشمیر میں9777اور گلگت بلتستان میں4951فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5204افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4288، خیبر پختونخوا میں2032، اسلام آباد میں488، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199اور آزاد جموں و کشمیر میں288فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے86لاکھ86 ہزار242ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے41395نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

Editor

Next Post

ووٹ چورو شرم کرو حیا کرو۔ مریم نواز

اتوار فروری 21 , 2021
عمران کی بے وقوفی نے ڈسکہ انتخاب ملک گیر انتخاب بنا دیا ووٹ چوروں کے ساتھ خوف کو بھی شکست دے دی گئی جلسہ سے خطاب ڈسکہ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی اتتخابات کے دوران ان کا بس نہیں چلا […]