کورونا کی دوسری لہر میں تیزی؛ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار سے بڑھ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز  کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 121 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے807 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 32 ہزار 993 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد برھ کر 12 ہزار 121 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 14 ہزار 066 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 806 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 475 ، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 016، خیبرپختونخوا 39 ہزار 458 ، اسلام آباد میں 19 ہزار 818، بلوچستان میں 15 ہزار 896 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 082 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 248 تعداد ہوگئی۔

Editor

Next Post

این سی اوسی کا کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ

ہفتہ اکتوبر 31 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز […]