کورونا کی دوسری لہر: وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق، 1078 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک  ) کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 795 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 186 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 44 لاکھ 9 ہزار 537 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 933 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 13 ہزار 527 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 632 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 795 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 354، سندھ میں 2 ہزار 620، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 276، اسلام آباد میں 215، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 89 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Editor

Next Post

e-Paper – Daily Wifaq – Rawalpindi – 30-10-2020

جمعہ اکتوبر 30 , 2020