کھوئی رٹہ سیکٹر  میں بھارتی فوج  کی فائرنگ  سے گھروں کونقصان

سیری(صباح نیوز)

لائن آ ف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر  میں بھارتی فوج  کی فائرنگ  سے گھروں کونقصان پہنچا ہے ۔کھوئی رٹہ سیکٹرکے سرحدی گائوں ندی سوہانہ، زیریں دھڑہ ، میاں موہڑہ ، بھیڑہ کٹہڑہ میں 4 مئی کی شب بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے محمد ریاض ولد محمد امام دین ، محمد مجید ولد محمد حسین ساکن ندی ، محمد مختار ولد محمد شفیع ساکن بھیڑہ کٹہٹرہ کے مکانات کو نقصان پہنچا لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ادھر پاک فوج نے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے منہ توڑ جوابی کاروائی کی جس کے بعد بھارتی گنوں کے منہ بند ہو گئے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.