کے پی میڈیکل کالجز میں داخلے کے 138 امیدواران میں کورونا وائرس کی تصدیق

پشاور (ویب ڈیسک)

خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز میں داخلےکے خواہشمند 138طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، پاکستان میڈیکل کمیشن نے متاثرہ طلبہ کیلئےخصوصی انٹری ٹیسٹ کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند 138 طلبہ و طالبات میں کورونا وائرس مثبت آ گیا ہے جس کے باعث طلبہ داخلوں سے محروم رہ گئے۔ پاکستان میڈیکل کمیشن نے کورونا سے متاثرہ طلباء کےلیے خصوصی داخلہ ٹیسٹ لینےکا فیصلہ کرلیا جو 13 دسمبرکو ہو گا۔

پی ایم سی کے مطابق 29 نومبر کو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ میں کورونا پازیٹو طلبہ کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا تھا۔ طلبہ کو ٹیسٹ میں بیٹھنےکی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کیلئے ملک بھر سے 1لاکھ 25ہزارطلبہ نے رجسٹریشن کی تھی۔

Editor

Next Post

جنوبی کوریا میں برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی

منگل دسمبر 1 , 2020
سیول (ویب ڈیسک) دنیا میں جہاں ایک جانب کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے وہیں دوسری جانب جنوبی کوریا میں برڈ فلو کی وبا پھوٹ پڑی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  جنوبی کوریا کے جنوب مغرب میں  بطخ کے فارم میں انتہائی تیزی […]