گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر دفتر خارجہ طلب، پاکستان کا احتجاج

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر دفتر خارجہ طلب، پاکستان کا احتجاج
 فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر سفیر مارک بارٹی کو احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرپاکستان نے فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ دفتر خارجہ نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر فرانس میں پاکستان کے سفیر مارک بارٹی کو طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے توہین آمیز خاکوں پر احتجاج کیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے  اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام مخالف بیانیہ کا فوری نوٹس لے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام مخالف بیانیے پرہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، کسی کوحق نہیں کہ مسلمانوں کی دل آزاری کرے۔انہوں نے کہا کہ فرانس کے صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ نفرت کے جو بیج بوئے جا رہے ہیں ان کے نتائج شدید ہوں گے۔

Editor

Next Post

کروناوائرس 'ملک بھر میں مزید 10افراد چل بسے ،اموات 6702ہوگئیں

پیر اکتوبر 26 , 2020
کروناوائرس ‘ملک بھر میں مزید 10افراد چل بسے ،اموات 6702ہوگئیں 736نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 3لاکھ 25ہزار 480تک پہنچ گئی 3لاکھ 9ہزار 136صحتیاب ہوچکے اور 9ہزار 642مریض زیرعلاج ہیں،591کی حالت تشویشناک ہے اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید […]
Caroona Virus