ہمیشہ پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد کیا، یہاں انتہائی قابل اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں : شجاعت حسین

چودھری شجاعت حسین کا پارکنسن کی ایک قسم اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا کامیاب آپریشن، پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارکباد

لاہور (ویب ڈیسک)

پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پاکستانی ڈاکٹروں کو اپنے پارکنسن کی ایک قسم اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا کامیاب آپریشن کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستانی ڈاکٹروں پروفیسر انوار اے خان، پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں دیگر مستند و ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم جن میں پروفیسر کامران چیمہ، پروفیسر نادر ظفر خان، پروفیسر نوید اسلم، پروفیسر ارشد تقی اور پروفیسر خورشد عالم شامل تھے انہوں نے صحیح تشخیص اور کامیاب آپریشن کیا۔ چودھری شجاعت حسین کا دو گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا اور دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے ہسپتال سے واپسی پر غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ وہ طویل عرصہ سے اس مرض میں مبتلا ہیں جس کا جرمنی، آسٹریا، انگلینڈ، فرانس اور امریکہ سے علاج بھی کروایا، آخر کار پاکستانی ڈاکٹروں نے ان کا کامیاب آپریشن کیا۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، چودھری صباحت الٰہی، رانا خالد اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتہائی قابل اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں جن کی تعریف نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد کیا ہے، چودھری پرویزالٰہی جب وزیراعلیٰ تھے تو دل کی تکلیف ہونے پر انہوں نے سٹنٹ بھی پاکستان سے ہی ڈلوائے تھے حالانکہ وہ باہر بھی جا سکتے تھے۔

Editor

Next Post

توہین رسالت کیس-مدعی مقدمہ کی جانب سے چھ رکنی وکلاء کے پینل کی تشکیل‎

منگل فروری 16 , 2021
اسلام آباد (ویب ڈیسک) توہین رسالت کے مرتکب مجرمان کی اپیلوں کے خلاف مدعی مقدمہ نے چھ رکنی وکلاء کا پینل تشکیل دے دیا سپریم کورٹ کے وکلاء طارق اسد ایڈووکیٹ اور غلام مصطفی چوہدری ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ابتدائی طور پر چھ رکنی وکلاء کا پینل تشکیل دیا گیا […]