ہم سب ملکر کرونا کا مقابلہ کر سکتے ہیں ،راجہ مشتاق احمد منہاس

آزاد کشمیر (صباح نیوز)

مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات، سیاحت، سپورٹس و امور نوجوانان، آزاد کشمیر اسمبلی، راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ عوام انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، اس طرح ہم سب ملکر کرونا کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

اپنے خصوصی بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگوں کا فرض ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل درآمد کر کے اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ حالات کے پیش نظر وزیراعظم کے کرونا کمبیٹ فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں کیونکہ اس آفت سے نمٹنے کے لیے طبی آلات درآمد کرنے کے لئے فنڈز کی ضرورت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے بروقت اقدامات کی وجہ سے آزادکشمیر اللہ پاک کے فضل سے اس سے محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں 31 مئی تک چھٹیوں میں توسیع دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اپنے فرائض بہترین انداز میں انجام دے رہی ہے۔  لوگوں کا بھی فرض ہے کہ وہ ان سے بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے کہا افراتفری نہ پھلائیں اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر کوئی چیز تصدیق کے بغیر شئیر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری ذمہ داری کا ثبوت دے،  ذخیرہ اندوزی نہ کریں بلکہ اپنے علاقے اور کمیونٹی کیلیے آسانیاں پیدا کریں تاکہ ہم سب مل جل کر کرونا کو شکست دے سکیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.