۔پی آئی اے کیبن کریو کیلئے جہاز میں سوار ہونے سے قبل سانس کا معائنہ لازم قرار

کراچی (سٹاف رپورٹ)

پی آئی اے کیبن کریو کے لیے آئندہ کسی بھی فلایٹ سے قبل میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا، کیبن کریو کے سانس کا معائنہ بریفنگ رومز میں پی آئی اے کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر خود کریں گے۔پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے لئے نئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ آئندہ فلائٹ سے پہلے پی آئی اے کے تمام فضائی میزبانوں کے میڈیکل ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا گیا ۔احکامات کے مطابق کیبن کریو کیلئے اندرون و بیرون ملک سفر سے پہلے سانس کا معائنہ لازم قرار دیا گیا ہے، معاینہ بریفنگ رومز میں پی آئی اے کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر خود کریں گے۔ پی آئی اے میڈیکل ڈویژن کی کیبن کریو کیلئے جاری نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

Editor

Next Post

چلاس 'سی ٹی ڈی کا گھر پرچھاپہ ،ملزمان کی فائرنگ سے5اہلکاراور2شہریشہید ،5زخمی

منگل جولائی 28 , 2020
چلاس (سٹاف رپورٹ) چلاس میں سی ٹی ڈی گلگت کی کارروائی کے دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 5اہلکار اور 2 شہری شہید جبکہ5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چلاس کے علاقہ رونئی محلہ میںعلی الصبح 3بجے سی ٹی ڈی پولیس گلگت نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے […]