۔۔۔کوروناوائرس کی وبا ء، 50 افراد جاں بحق, 3277افراد متاثر

۔،خیبر پختونخوا میں 405، بلوچستان میں 191، گلگت بلتستان میں 210، اسلام آباد میں 82 ،آزاد کشمیر 15مریض
ک 257 افراد صحت یاب ،پنجاب میں 1493،سند ھ میں 881مریض ہیں 17کی حالت تشویشناک
اسلام آباد (صباح نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی، مزید تین افراد دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 50 ہوگئی۔ قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 ہوگئی جن میں 257 صحت یاب ہوگئے ۔ وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ 17 کی حالت تشویشناک ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1493، سندھ میں 881، خیبر پختونخوا میں 405، بلوچستان میں 191، گلگت بلتستان میں 210، اسلام آباد میں 82 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 15 مریض ہیں۔ پنجاب میں مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ لاہور میو ہسپتال میں 66 سالہ مریضہ جاں بحق ہوئی۔ مریضہ شدید ذہنی دباؤ اور بلڈ پریشر کا بھی شکار تھی اور وینٹی لیٹر پر تھی جس کے بعد لاہور میں وائرس سے دم توڑنے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔mk

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.