آصف زرداری کے سامنے سب بچے ہیں،اعتراز احسن
زرداری کو آج تک جو بھی ٹارگٹ ملا انہوں نے پورا کیا،پی پی رہنماء کی گفتگو

اسلام آباد(ویب  نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پریگمیٹک پالیٹکس میں آصف علی زرداری کے سامنے سب بچے ہیں۔  ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو آج تک جو بھی ٹارگٹ ملا انہوں نے پورا کیا۔اپنے بیان کے حق میں دلیل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  انہیں ٹارگٹ ملا کہ انہوں نے فاروق لغاری کے لیے ووٹ لینے ہیں اور انہیں صدر بنانا ہے، آصف زرداری نے یہ ٹارگٹ پورا کیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کا ٹارگٹ تھا کہ انہوں نے خود صدر بننا ہے، اسٹیبلشمنٹ سمیت ہر کوئی ان کے خلاف تھا مگر تمام تر مشکالت کے باوجود انہوں نے نمبرز پورے کیے اور صدر بنے۔معروف قانون دان اور پی پی رہنما نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)میں بھی پریگمیٹک پالیٹکس ہی کرنی ہے وہاں واقعی  اخلاقیات کی سیاست نہیں ہو رہی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں ایسے ایسے لوگ موجود ہیںجو کہتے تھے کہ میری جائیداد یہاں بھی نہیں اور وہاں بھی نہیں اور ان لوگوں پہ کئی کئی مقدمات بنے ہوئے ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کچھ لوگ ایسی بڑی بڑی بیماریاں بنا کر لندن چلے جاتے ہیں۔ میاں صاحب نے ایسی بیماری بنائی کہ ہر کوئی سانس روکے بیٹھا تھا کہ اف اللہ میاں صاحب جہاز میں بیٹھا اور لندن پہنچا