8 فیصد پاکستانیوں کا آن لائن سیاست اور سیاسی تقریبات کے حوالے سے معلومات تلاش کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد (ویب  نیوز)2018 میں گیلپ گیلانی پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے ورلڈ ویلیو سروے کے مطابق 8 فیصد پاکستانیوں نے آن لائن سیاست اور سیاسی تقریبات کے حوالے سے معلومات تلاش کرنے /جاننے کا دعویٰ کیا ۔ سروے میں ملک بھر سے شمارتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ ” بتائیں کہ کیا آپ نے کبھی آن لائن ( انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا مثال کے طور پر فیس بک ، ٹیوٹر وغیرہ ) سیاست اور سیاسی تقریبات کے حوالے سے معلومات جاننے کی کوشش کی ، شاید کبھی کوشش کریں گے یا پھر کبھی کوشش نہیں کریں گے ؟ ۔ اس سوال کے جواب میں 8 فیصد جوابدہندگان کے مطابق  انہوں نے آن لائن سیاست اور سیاسی تقریبات کے حوالے سے معلومات تلاش کرنے / جاننے کی کوشش کی ہے ۔ 19 فیصد جوابدہندگان کے مطابق وہ آن لائن سیاست اور سیاسی تقریبات کے حوالے سے معلومات تلاش کرنے / جاننے کی کوشش کریں گے جبکہ 63 فیصد جوابدہندگان کے مطابق وہ آن لائن سیاست اور سیاسی تقریبات کے حوالے سے معلومات تلاش کرنے / جاننے کی کوشش نہیں کریں گے ، تاہم 10 فیصد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا ۔ اس مطالعے کو ورلڈ ویلیو سروے نے جاری کیا اور یہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ  اور گیلانی پاکستان کی مدد سے کیا گیا ۔ یہ سروے گیلپ پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی و شہری آبادی کے 1995 ء مرد و خواتین سے 4 نومبر تا 11 نومبر 2018 ء میں منعقد ہوا ۔ دنیا بھر سے 125,098 افراد سے یہ سروے کیا گیا ۔ غلطی کے امکان کا تخمینہ شماریاتی طور پر 95 فیصد اعتماد کے ساتھ تقریباً + 3 %  لگایا گیا ہے ۔ ورلڈ ویلیو سروے کے جاری کردہ اعداد و شمار کو http://www.worldvaluessurvey.org/WVSOnline.jsp پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے ۔ mk/nsr

#/S