بیجنگ(ویب ڈیسک)

چین کی طرف سے ایک اور دعویٰ سامنے آگیا جس کے باعث بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا، بیجنگ انتظامیہ کی طرف سے لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کردیا۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ چین نے کبھی ارونا چل پردیش کو تسلیم نہیں کیا۔ اروناچل پردیشن در اصل تبت کا جنوبی حصہ ہے سی پیک اتھارٹی بننے کے بعد اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے چند روز قبل پانچ بھارتی شہریوں کی گمشدگی پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ دریں اثناء ترجمان ژاو لی جیان کا کہنا ہے کہ سی پیک اتھارٹی بننے کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔