اسرائیلی فوج کے درمیان ہو نیوالی جھڑپوں میں5 اسرائیلی فوجی زخمی
اسرائیلی فوجیوں میں سے دو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تین کو موقعہ پر طبی امداد فراہم کی گئی

مقبوضہ بیت المقدس(ویب  نیوز) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے العیسویہ میں فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں5 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے العیسویہ میں فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں5 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں سے دو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تین کو موقعہ پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ادھر العیسویہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہوئے۔اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر واٹرکینن کا بھی استعمال کیا۔ قابض فوج نے عیسویہ میں سیوریج کا پانی چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں گلیاں تالاب میں تبدیل ہوگئیں۔عیسویہ میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب قابض فوج نے 21 سالہ طارق مروان عبید نامی ایک شہری کو گرفتار کیا۔ اس گرفتاری کے خلاف فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوںنے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعری بازے کی۔