مکانات اور املاک مسمار کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،عہدیداریو این

مقبوضہ بیت المقدس  (ویب ڈیسک)

اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری روکنے کا مطالبہ کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے ہیومینیٹریٹ کوآرڈینیٹر لن ہیسٹنگز نے اسرائیلی قابض حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے مکانات اور جائیدادوں کے انہدام کی تمام کارروائیاں فوری طور پر روکیں۔اسرائیلی حکام نے فروری کے آغاز سے ہی وہاں رہنے والے خاندانوں کے پانچ مکانات اور جائیدادیں مسمار یا ضبط کیں۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار نے ایک بیان میں حمصپ البقعیہ کے دورے کے بعد کہا کہا کہ اسرائیل مسلسل فلسطینی مکانات کے مسمار کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق ان اقدامات کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی طرف سے بار بار مطالبہ کرنے کے باوجود خیمے ، سپلائی ، پانی کے ٹینکوں اور مویشیوں کے چارے کو ضبط کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کے مکانات اور املاک مسمار کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔بین الاقوامی قانون کے مطابق ، اسرائیلی حکام کو فوری طور پر فلسطینیوں کے مکانات اور املاک کو ختم کرنے سے روکنا چاہئے.