اسلام آباد میں نوجوان کی ہلاکت: جوڈیشل انکوائری کا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد  میں اے ٹی ایس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے اسامہ ندیم ستی نامی نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو واقعے سے متعلق تمام شواہد اکھٹے کرے گی اور ذمہ داران کا تعین کرے گی۔چیف کمشنر عامر علی احمد کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جوڈیشل انکوائری کے احکامات جاری کر دیے۔ طالبعلم کے جاں بحق ہونے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ رانا وقاص انور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انکوائری افسر کیے گئے ہیں۔جوڈیشل انکوائری پانچ روز میں جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلا م آباد میں اینٹی ٹیرار زم سکواڈ( اے ٹی ایس) کے اہلکاروں نے جی ٹین میں گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طالب علم جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے5اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی جانب سے جی ٹین میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں گولیاں لگنے سے گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔پولیس حکام کیمطابق پولیس کو کال ملی کہ گاڑی میں سوار ڈاکو شمس کالونی کے علاقہ میں ڈکیتی کی کوشش کررہے ہیں، اے ٹی ایس کے اہلکار جو علاقہ میں گشت پر تھے انہوں نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا اور پولیس نے کالے شیشوں والی مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی ، اہلکاروں نے جی ٹین تک گاڑی کا تعاقب کیا اور نہ رکنے پر گاڑی کے ٹائروں میں فائر کئے، بدقسمتی سے دو فائر گاڑی کے ڈرائیور کو لگ گئے جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی آپریشنز کی زیرنگرانی ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں ایس پی صدر اور ایس پی انوسٹی پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دیں اور پولیس ٹیموں کو وقوعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم بھی دیا۔ترجمان پمزہسپتال وسیم خواجہ کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کار سوار کی شناخت طالب علم اسامہ ستی سے ہوئی ہے جس کی عمر عمر 21،22 سال ہے اور سیکٹر جی 13 کا رہائشی ہے،نوجوان ورچوئل یونیورسٹی کا طالبعلم ہے اور کار سوار کو 22 گولیاں لگی ہیں ۔ پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے پانچ اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔مقتول کے کزن فرخ ستی نے بتایا کہ اے ٹی ایس پولیس کے اہلکار علاقے میں گشت پر تھے، انہوں نے مقتول اسامہ کی گاڑی کو روکا جس کے نہ رکنے پر اسے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا۔

#/S