اسلام آباد (ویب ڈیسک)

اسلام آباد کی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یادگار کو محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھالیا۔

سی ڈی اے اسلام آباد کے اعلامیے مطابق ایکسپریس وے پر قائداعظم کی پورٹریٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق قائداعظم کے نئے پورٹریٹ کے لیے 2 ایم ایم کی لوہے کی چادر استعمال کی جائے گی۔

بانی پاکستان کے پورٹریٹ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 59 فٹ ہوگی اور اس میں نئے فیچر شامل کیے جائیں گے۔

سی ڈی اے اعلامیے مطابق قائداعظم کی پورٹریٹ پر لکھے گئے اتحاد، ایمان، تنظیم میں قلعہ روہتاس کے فیچر شامل کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کے یادگاری پورٹریٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی دیوار بنائی جائے گی۔

سی ڈی اے اعلامیے کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کی یادگار کو رواں سال بارشوں کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا۔