اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ضلعی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا ویکیسین کیلئے سوا لاکھ افراد رجسٹریشن کراچکے ہیں، رجسٹریشن کرانے والوں میں ہیلتھ کئیر ورکرز اور 50 سال سے زائد عمر کے افراد شامل ہیں۔

ضلعی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رجسٹر کئے گئے افراد میں سے 70 ہزار کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، 60 سال سے زائد کے رجسٹرڈ افراد میں سے 90 فیصد کے قریب بزرگوں کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

اسلام آباد میں یومیہ 4 سے ساڑھے 4 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے، 80 سال سے زائد اور معذور بزرگوں کے لیے موبائل ویکیسی نیشن شروع کی جاچکی ہے۔

ضلعی محکمہ صحت نے بتایا کہ ویکیسین مراکز سے دور رہنے والے افراد کے لیے کیمپ ویکسی نیشن بھی شروع کی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں بزرگ افراد کو ویکسین کے لیے آمادہ کرنے کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات لی گئی ہیں۔