اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار۔کے ایس ای100انڈیکس مزید300پوائنٹس گھٹ گیا
45300پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 78ارب روپے ڈوب گئے

کراچی(ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای100انڈیکس300پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45700پوائنٹس سے کم ہو کر 45300پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 78ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب روپے سے کم ہو کر81کھرب روپے کی سطح پر آگیا ،مندی کے سبب 77فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جس کی وجہ سے انڈیکس 45888پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا بعد ازاں منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکس میں فروخت کے دبائو  کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 45700، 45600، 45500اور 45400پوائنٹس کی 4بالائی حد سے گر کر 45300پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 366.17پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45728.75پوائنٹس سے گھٹ کر 45362.58پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 101.17پوائنٹس کی کمی سے 18985.45پوائنٹس سے کم ہو کر 18884.28پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31626.19پوائنٹس سے کم ہو کر 31327.25پوائنٹس پر بند ہوا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 78ارب 4کروڑ24لاکھ70ہزار830روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب57ارب 3کروڑ50لاکھ 85ہزار783روپے سے کم ہو کر 81کھرب78ارب 99کروڑ26لاکھ 14ہزار953روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 26ارب روپے مالیت کے 55کروڑ75لاکھ 3ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 25ارب روپے مالیت کے 71کروڑ82لاکھ 26ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر 420کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 80کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،322میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم 8کروڑ43لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 4کروڑ74لاکھ ،ورلڈ کا ل ٹیلی کام 2کروڑ72لاکھ ،ہم نیٹ ورک 2کروڑ40لاکھ اور میڈیا ٹائمز لمیٹڈ 1کروڑ92لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں 50.00روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسکے حصص ک قیمت بڑھ کر 1800.00روپے ہو گئی اسی طرح 23.57روپے کے اضافے سے شیلڈ کارپوریشن کے حصص کی قیمت بڑھ کر 337.86روپے پر جا پہنچی جبکہ گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت میں 42.39روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر 532.50روپے ہو گئی اسی طرح شیزان انٹر نیشنل کے حصص کی قیمت 25.57روپے کی کمی سے 315.44روپے ہو گئی ۔