کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی، کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس کم ہو گیا

انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا اور 43900پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،سرمایہ کاروں کے64ارب روپے ڈوب گئے

کراچی(ویب  نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس کم ہو گیا جس کے باعث انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا اور 43900پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا ،مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے64ارب روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے گھٹ کر 77کھرب روپے رہ گیا جبکہ61.12فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم مالیاتی اداروں اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ تھمنے اور منافع کی خاطر سرمائے کے انخلاء کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 451.12پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس44404.70پوائنٹس سے گھٹ کر 43953.58پوائنٹس ہو گیا اسی طرح233.62پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18245.89پوائنٹس سے کم ہو کر18012.87پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30292.04پوائنٹس سے کم ہو کر30042.73پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں64ارب48کروڑ63لاکھ28ہزار723روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب35ارب 92کروڑ21لاکھ93ہزار981روپے سے کم ہو کر 77کھرب71ارب 43کروڑ58لاکھ 65ہزار258روپے ہو گیا ۔بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں 20ارب روپے مالیت کے 37کروڑ5لاکھ 28ہزار حصص کے سودے وہئے جبکہ منگل کو مارکیٹ میں 16ارب روپے مالیت کے 30کروڑ59لاکھ 63ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر391کمپنیوں کا کاربار ہوا جس میں سے133کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،239میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 3کروڑ83لاکھ ،دوست اسٹیل لمیٹڈ 3کروڑ3لاکھ ،ازگارڈن نائن 2کروڑ29لاکھ ،غنی گلوبل 1کروڑ61لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ48لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ33لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں250.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 14000.00روپے ہو گئی اسی طرح 53.99روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر  کے حصص کی قیمت بڑھ کر849.00روپے ہو گئی جبکہ اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں156.43روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر1929.40روپے ہو گئی اسی طرح61.00روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر 801.00روپے ہو گئی ۔