اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی

وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرز کیلئے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

اسلام آباد(ویب  نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان کی اصولی طور پر منظوری دی جبکہ پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان کو حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوادیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے پینشنرز کو ادائیگی، ای ووٹنگ پرعمل درآمد کیلئے کنسلٹنسی کو 28 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی۔ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سرمایہ کاری بورڈ کو 30 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس کی تجویز بھی منظور کی جبکہ ٹیوٹا کو اسکل فار آل منصوبے کیلئے  2 ارب 23 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کیلئے  33 کروڑ روپے کی گرانٹ اور انصاف امداد پروگرام کو فنڈز فراہمی کی بھی منظوری دی گئی۔ ۔ کمیٹی نے وزارت توانائی کیلئے بھی 38 کروڑ سے زیادہ کی گرانٹ منظور کی گئی۔ الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے 28 کروڑ کے فنڈزآئی ووٹنگ کیلئے کنسلٹنسی اور آلات کی خریداری پر خرچ ہو گی