اسلام آباد: (ویب  نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 75 ضمنی انتخاب کیلئےسخت سکیورٹی پلان تیار کرلیا، ضمنی الیکشن اب فوج کی سکیورٹی میں کرایا جائیگا۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کی درخواست کو منظور کرلیا ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ جتنے بھی پولنگ اسٹیشنز پر سپریم کورٹ ری پول کا حکم دے گی اس کی روشنی میں سکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہوگا، حکومت کو فوج اور رینجرز تعینات کرنے کے لئے مراسلہ بھجوایا جائیگا۔