لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے والی شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ ہمیں اِس یوم آزادی پر پاکستان کو عالمی وبا کورونا وائرس کی جنگ میں جیت دلوانی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں شنیرا اکرم نے لکھا کہ امسال یوم آزادی کے موقع پر ہم اپنے ملک پاکستان سے حب الوطنی کا اظہار ایک خاص انداز میں کرسکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ہم کورونا کی جنگ میں پاکستان کو جیت دلوائیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ماسک پہنیں اور کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر باقاعدگی سے عمل کیجئے۔ اس کے بعد ہمیں دیکھیں کہ عیاں ہم نے 14 اگست پر پاکستان کو کورونا سے محفوظ کیا ہے یا نہیں۔

شنیرا اکر م نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں ماسک پہننے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ماسک پہننا آپ کی طرف سے اُن لوگوں کے لیے محبت کا اظہار ہوگا جو آپ کے عزیز ہیں کیونکہ جب آپ ماسک پہنیں گے تو آپ اپنی زندگی کے ساتھ اپنے پیاروں کی زندگی بھی محفوظ بنائیں گے۔ لہٰذا یہ سوچتے ہوئے ماسک پہنیں کہ اِس سے آپ کے پیاروں کی حفاظت ہوگی۔