اسلام آباد(ویب ڈیسک)

اپوزیشن جماعتوں نے منگل کی شام قومی اسمبلی میں لاہور میں مریم نواز  شریف کی نیب میں پیشی کے موقع پر کارکنوں پر پولیس کے تشدد گرفتاریوں  کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پارٹی قائد کی صاحبزادی کی نیب میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کا جمع ہونا فطری بات ہے۔ پولیس نے تشدد کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ کارکنوں کو بے تحاشا مارا پیٹا گیا۔ گرفتاریاں کی گئیں ، کارکنان نیب میں مریم نواز کی پیشی کے بعد پرامن طورپر منتشر ہو جاتے مگر پولیس کا استعمال کیا گیا جب بھی نیب میں پیشی  میں ہو لاہور پولیس ریاست کا منظر پیش کرتا ہے اتنا پہرہ تو سپریم کورٹ کیلئے نہیںہوتا ۔ ہم چاہتے ہیں احتساب ہو مگر تشدد سیاست کیلئے خوش آئند نہیںہے سیاست پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔ پنجاب حکومت کی نا اہلی ہے اور اس داستان کو خودپاکستان تحریک انصاف بھی بیان کرتی ہے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ سیاسی ماحول کو خراب کی ذمہ داری پنجاب اور وفاقی حکومت پر عائد ہوگی ۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالواسع نے بھی تشدد کے واقعہ کی مذمت کی۔