ایرلنک کی پی ایس ایل 6 کے لئے پشاور زلمی کے ساتھ شراکت داری

لاہور (ویب نیوز )
ایرلنک کمیونی کیشن کے چیئرمین اسلم حیات پراچہ اور سی ای او مظفر حیات پراچہ نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے ساتھ پی ایس ایل 6 کے لئے لاہور میں ایرلنک کی فیکٹری میں پی ایس ایل 6 کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ یہ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک مضبوط حامی رہی ہے اور اس نے مقامی صنعت میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے اب لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ موبائل فون اسمبلی پلانٹ قائم کیا جارہا ہے۔ یہ ملک میں سب سے جدید موبائل فون اسمبلی لائن پلانٹ ھو گا۔ ایرلنک پہلے ہی تمام ریگولیٹری منظوریوں کے ساتھ الکاٹیل، ٹی سی ایل، آئی ٹییل اور ٹیکنو کے ساتھ معاہدے کر چکی ہے اور فروری، 2021 میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسمبلی پلانٹ(میڈ ان پاکستان موبائل فون) کا آغاز کرے گی۔

ایرلنک پاکستان میں کرکٹ کا ایک سرگرم حامی رہا ہے اور وہ ملک کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے دو سالوں سے زلمی فرنچائز کی شراکت دار ہے۔