File Photo

پاک فوج کے شہید ہونے والے 39 سالہ حوالدار لیاقت ضلع چکوال کے رہائشی تھے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا گیا جس میں دشمن کو بھاری جانی ومالی نقصان کی اطلاع ہے۔ترجما ن پاک فوج

راولپنڈی (ویب ڈیسک)

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا حوالدار شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیڈوری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز سے فائرنگ میں تبادلے میں پاک فوج کا 39 سالہ حوالدار لیاقت شہید ہوگیا جو ضلع چکوال کا رہائشی تھا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا گیا جس میں دشمن کو بھاری جانی ومالی نقصان کی اطلاع ہے۔واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بانڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک پاک فوج کے کئی جوان اور عام شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔