لاہور (ویب نیوز  )وائس چیئرمین لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے آسان قسطوں پر کم وسائل والے لوگوں کو سستی مکانات کی فراہمی کے لئے ہلوکی کے قریب 4000 اپارٹمنٹس بنائے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا-انہوں نے کہا کہ ہلوکی کے آس پاس 8500 کنال اراضی پر وزیر اعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاوسنگ پروجیکٹ کے تحت 5000 گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں یہ 4000 اپارٹمنٹس پہلی اینٹ ثابت ہو ں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتہ میں اس

منصوبے کا باقاعدہ طور پر افتتاح کریں گے- منصوبے کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے ایس ایم عمران نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد عام آدمی کو کم لاگت میں سستا مکان مہیا کرنا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے نے اس سلسلے میں ٹینڈر طلب کر لیے ہیں۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے اور نیا پاکستان ہا?سنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (این اے پی ایچ ڈی اے) کے مشترکہ منصوبے کو بینکوں کے ذریعے اسلامی بینکاری سے متعلق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی کے تحت مالی اعانت فراہم کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ قسطوں کی ادائیگی کا منصوبہ 10 سے 20 سال پر مشتمل ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ ایک اپارٹمنٹ کی تعمیر پر 2.7ملین لاگت آئے گی اور الاٹی کو ابتدائی طور پر صرف 000،270،روپے ادا کرنا ہوں گے لیکن نیپڈا کی جانب سے 300000 روپے کی سبسڈی ابتدائی ادائیگی 570000 روپے کریگی-انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، ”اپارٹمنٹ پر مالک کو قبضہ دئے جانے کے بعد قسط شروع ہو گی جس کا مطلب ہے کہ تعمیراتی کام کے پہلے 18 ماہ کے دوران الاٹیز کوکچھ بھی ادا نہیں کرے گا۔”انہوں نے کہا کہ ان درخواست دہندگان کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے کچھ ماہ قبل(این اے پی ایچ ڈی اے) کو گھر کے لئے درخواست دی ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ آسان قسطوں سے لوگ کرایے کے مکان میں رہنے اورمالکان کو ہر ماہ مزید مالدار بنانے کے بجائے اپنے گھر کے مالک بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ”650 مربع فٹ کے اس اپارٹمنٹ میں 2 کمرے ہوں گے جس میں منسلک اور الگ الگ باتھ روم، کچن، چھوٹا لا?نج اور بالکونی ہوگی جبکہ اس میں تمام بنیادی سہولیات موجود ہوں گی- وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے کہا کہ اس منصوبے کی شفافیت کو یقینی بنانے اور سیاسی اثرورسوخ سے بچنے کے لئے ایل ڈی اے نے اس منصوبے کیلئے ایک اکا?نٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے یہ مخصوص اکا?نٹ اپارٹمنٹس کی تعمیر کے خاص مقصد کے لئے کھولے جائیں گے اور اس کے فنڈز کسی اور کے لئے استعمال نہیں ہوسکیں گے-ایس ایم عمران نے سرکاری ملازمین کے علاوہ صحافیوں اور وکلاکے لئے بھی ایک کوٹہ مقرر کیا ہے جبکہ اپارٹمنٹس میں زیادہ تر عوام کا حصہ ہوگا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے کہا کہ 4000 اپارٹمنٹس اس طرح کے بہت سے دوسرے منصوبوں کی بنیاد رکھیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ان کے اپنے گھر مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔