سی پیک کے تحت ریلوے کا ایم ایل ون منصوبہ مزید ایک سال تاخیر کا شکار،  اگلے مالی سال میں کام شروع ہوگا

دستاویزات کے مطابق پہلے کام جنوری 2020ء میں شروع ہونا تھا اب جنوری 2021ء میں  شروع ہو گا

تین مراحل میں منصوبے کو مکمل کیا جائے گا،منصوبہ 2029میں مکمل ہوگا،

منصوبہ پر 7.2ارب ڈالرخرچ ہوں گے،سپریم کورٹ نے منصوبہ دوسال میں مکمل کرنے کاحکم دے رکھا

اسلام آباد (صباح نیوز)

سی پیک کے تحت ریلوے کا ایم ایل ون منصوبہ مزید ایک سال تاخیر کا شکار ہو گیا، دستاویزات کے مطابق پہلے کام جنوری 2020ء میں شروع ہونا تھا اب جنوری 2021ء میں کام شروع ہو گا۔ تین مراحل میں منصوبے کو مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے پر کام جنوری 2021ء دوسرے پر جنوری 2022ء جبکہ تیسرے پر جنوری 2023ء میں کام شروع کیا جائے گا،منصوبہ پر 7.2ارب ڈالرخرچ آئے گا،منصوبہ 2029میں مکمل ہوگا۔سپریم کورٹ نے منصوبہ دوسال میں مکمل کرنے کاحکم دے رکھاہے ۔ اس خبررساں ادارے کے مطابق ریلوے کا ایم ایل ون منصوبہ مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ پہلے منصوبے پر کام شروع کرنے کی تاریخ یکم جنوری 2020ء دی گئی تھی مگر اس پر کام شروع نہ ہو سکا۔ سپریم کورٹ کے حکم کہ دو سال میں منصوبہ مکمل کیا جائے پر بھی عملدرآمد ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہا۔ ہفتے کو سی ڈی ڈبلیو پی میں ایم ایل ون منصوبہ منظور ہوا تھا لیکن سرکاری دستاویزات کے مطابق ابھی منصوبہ شروع کرنے میں مزید تاخیر ہو گی۔ منصوبہ کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پیکج ون پر کام جنوری 2021ء میں شروع کیا جائے گا اور یہ 4سال  میں مکمل ہوگا۔جس میں نواب شاہ سے روہڑی، لاہور راولپنڈی اور نوشہرہ پشاور سیکشن شامل ہیں کی تعمیر کی جائے گی جبکہ پیکج II جنوری 2022ء سے شروع ہو گا اور یہ پانچ سال میں مکمل ہو گا جس میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور سیکشن بنایا جائے گا جبکہ پیکج تھری آخری مرحلے میں 2023ء میں شروع کیا جائے گا جس میں حیدر آباد، نواب شاہسیکشن،روہڑی، ملتان سیکشن ، راولپنڈی، نوشہرہ سیکشنز بنائے جائیں گے جبکہ یہ سیکشن سات سال میں مکمل ہو گا۔