اسلام آباد (ویب ڈیسک)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 54 افراد جاں بحق اورایک ہزار353 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

این سی او سی کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادوشمارجاری کیے گئے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 54 افراد جاں بحق اورایک ہزار353 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 823 ہوگئی جب کہ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار281 ، اور مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 453 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 786 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 956، پنجاب ایک لاکھ 78 ہزار 648 ، خیبرپختونخوا 74 ہزار 167، بلوچستان میں 19 ہزار 121 کیسز، اسلام آباد 45 ہزار 976، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 کیسزاور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 626 ہوگئی۔