لاہور: (ویب ڈیسک) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈسرٹیفائیڈاکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کی جانب سے دی مانٹرسنگ گروپ (The Monitoring Group) کے حال ہی میں شائع ہونے والے پیپر میں پیش کی گئی تجاویز کو سراہا گیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ کاروباری اداروں، سرمایہ کاروں اور عوامی اعتماد کے لیے مضبوط عالمی آڈٹنگ اور اخلاقی معیارات لازمی ہیں۔

دی مانیٹرنگ گروپ کی سفارشات پر تبصرہ کرتے ہوئے اے سی سی اے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر-گورننس میگی میکگھی (Maggie McGhee)نے کہا: ”یہ ایک ایسا اعلان ہے جس کا بہت عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا اوراِس سے پہلے جامع مشاورت کی گئی اور یہ مستقل کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ اْن کے اِس مشورے میں معیار قائم کرنے والے اْن مختلف بورڈز کے لیے یقین کا پہلو موجود ہے جو اِس اہم کام کے ذمہ دار ہیں اور یہ مشورہ مستقبل میں،پبلک انٹریسٹ اوورسائٹ بورڈ (PIOB) کے کردار کو بھی واضح کرتا ہے۔“

میکگھی نے مزید کہا:”یہ سفارشات تیکنکی اور مہارت کے عالمی نظام پر اسٹیک ہولڈرز کے اعتمادمیں اضافہ کریں گی جو اکاؤنٹنسی اور اخلاقیات کے معیار مقرر کرتی ہے اور جن کا مقصد کاروباری اداروں اور سرکاری شعبے پر اعتماد قائم کرنا ہے۔“

”دی مانٹیرنگ گروپ کے پیپر میں بیان کیے گئے اضافات میں موجودہ نظام کی متعدد اچھائیوں کو بھی برقرار رکھا گیا ہے لیکن اے سی سی اے کی رائے میں نئے انتظامات کو انٹرنیشنل آڈٹ اینڈ ایشورینس اسٹینڈرڈز بورڈ (آئی اے اے ایس بی) اور انٹرنیشنل ایتھکس اسٹینڈرڈز بورڈ فار اکاؤنٹنٹس (آئی ای ایس بی اے) کی خودمختاری کو مزید بہتر بنانا چاہیے اور اِن سفارشات کے ذریعے اْن کے اور پی آئی او بی کے درمیان کردار کو مزید واضح کرنا چاہیے۔یہ سفارشات لازماً ان بورڈز کی تیکنکی مہارت اور تجربے کو برقرار رکھیں گی۔“

اپنے اختتامی کلمات میں میکگھی نے کہا:”عمل درآمد کے لیے ٹائم لائن او ر پیشرفت پر تمام فریقین کو غور کرنا چاہیے اور کسی غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے ممکن حد تک تیزی سے کام کرنا چاہیے۔ تاہم، ہمیں اس بات کا احساس رکھنا چاہیے کہ کووڈ19- (COVID-19) سے پید ا شدہ موجودہ اقتصادی حالات میں اِس پروجیکٹ کو نہایت احتیاط سے ہینڈل کیا جائے۔ ہمیں توقع ہے کہ ہم بھی اس ضروری تبدیلی کا حصہ بنیں گے۔“