باجوڑ ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،2دہشتگرد ہلاک

بڑی مقدارمیں بارودی مواد، آئی ای ڈیز اور وائر لیس بھی برآمد

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا،پولیس

باجوڑ(ویب  نیوز)باجوڑ کے علاقے اتمان خیل میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاعات پر باجوڑ کے علاقے اتمان خیل میں قذاقی کے مقام پر ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ کارروائی بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کی گئی۔پولیس کے مطابق فورسز جو دہشت گردوں کے باجوڑ میں خفیہ آمد اور دہشت گردی کی کارروائی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد یہ آپریشن شروع کیا گیا۔پولیس نے کہا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید ہتھیار، بڑی مقدار میں بارودی مواد، آئی ای ڈیز اور مواصلات کیلئے وائر لیس بھی برآمد کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ باجوڑ اور گرد و نواح کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن تیز کردیا گیا ۔