اسلام آباد (ویب ڈیسک)

نیپرا نے بجلی 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ جولائی کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،  اضافہ اکتوبرکے مہینے کے بلوں میں وصول کیا جائے گا تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی مہنگی ہونے کا صارفین پر10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے پرممبر سندھ نیپرا نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ میرٹ آرڈرکے خلاف پاورپلانٹ چلانے کا بوجھ صارفین پر ڈالا جارہا ہے۔