کویٹہ (ویب ڈیسک)

بلوچستان کے سات اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 33 نئے مریض سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 18061ہوگئی، جبکہ صوبے میں کورونا میں مبتلا 18مریض صحتیاب ہوگئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبے میں 779 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 7 اضلاع سے 33 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار61 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 18مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 582 ہوگئی، جبکہ صوبے میں کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد181ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 312 ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران کورونا کے 12مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شر ح 3.8 رہی۔