مقبوضہ کشمیر میںلاک ڈاون کے بعد بڑی تعداد میں اسرائیلی مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے 
 ہوٹلوں تک اور رستورانوں سے بودھ راہبوں کی خانقاہوں تک ہر جگہ موجود ہیں
عام مقامات پر جگہ جگہ لداخی اور عبری (اسرائیلی) زبانیں بولی اور سنی جارہی ہیں
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور لاک ڈاون کے بعد بڑی تعداد میں اسرائیلی مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ہیں ۔ کے پی آئی کے مطابق بھارتی اخبار  نے لکھا ہے  کہ اسرائیلی سیاحوں کی کثیرتعداد اب لیہہ کے سارے علاقہ میں سڑکوں سے لے کر ہوٹلوں تک اور رستورانوں سے بودھ راہبوں کی خانقاہوں تک ہر  جگہ موجود ہیں ۔ لیہہ کے بازاروں اور عام مقامات پر جگہ جگہ لداخی اور عبری (اسرائیلی) زبانیں بولی اور سنی جارہی ہیں ۔ اکثر دکانوں کو بھی اسرائیلی سیاحوں اور گاہکوں کے مزاج کے مطابق ضروریات کے ساز و سامان سے آراستہ کیا گیا ہے کیونکہ اسرائیلی سیاحوں کی کثیر تعداد بدستور لیہہ میں مقیم ہے ۔ وادی میں تقریبا ایک ماہ سے سبب اسرائیلی سیاح لیہہ میں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق یہ پہاڑی شہر اسرائیلی مزاج سے کافی یکسانیت و مماثلت رکھتا ہے ۔ اسرائیلی شہر حیف کی شہری 23 سالہ عائیلت ھود اور ان کے شوہر 23 سالہ نتائی مود، جو دونوں ہی کٹر قدامت پسند یہودی ہیں ، پہلی مرتبہ ہندوستان کے سفر پر پہنچے ہیں