بھارتی جبر و استبداد سے تحریک آزادی کو مزید تقویت ملی ،شاہ محمود قریشی
پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، کشمیر کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد (ویب  نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی جبرو استبداد سے تحریک آزادی کو مزید تقویت ملی ہے۔ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ اٹھارہ ماہ سے جموں وکشمیر میں مکمل بلیک آئوٹ ہے، اس دوران نہتے کشمیریوں کے گھروں کو آگ لگائی گئی،بھارتی قابض افواج کے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سازمظالم جاری ہیں، بھارتی قابض فورسز نے کشمیری حریت رہنمائوں کو مسلسل جیل میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرسلامتی کونسل کے تین اجلاس ہوچکے ہیں، بھارت ہندوتوا نظریے سے مسلمان اور دیگراقلیتوں کو دیوارسے لگا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، بھارتی جبر و استبدادسے حریت تحریک کو مزید تقویت ملی، بھارتی فوج نے حریت رہنمائوں کو مسلسل قید میں رکھا ہوا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کوبدلنا چاہتا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارتی میڈیا بھی مودی سرکارکے مظالم کے خلاف آوازبلند کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ5 اگست کے غیر آئینی اقدامات کے بعد مسئلہ کشمیر 3 بار اقوام متحدہ میں زیر بحث آیا، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا ہے۔